Sunday 18 January 2015

انگلی میں انگوٹھی، کترینہ نے منگنی کی خبرکی تردید کر دی

ممبئی (ویب ڈیسک) حال ہی میں خبروں میں یہ باتیں آئی تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور ن ے منگنی کرلی ہے۔ اس افواہ کا سبب کترینہ کیف کی ایک انگوٹھی تھی جو انہوں نے ایک پروگرام میں پہنی ہوئی تھی لیکن اب کترینہ کیف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں اس بات کی تردید کی گئی ہے۔ 
بھارتی اخبار کی خبر کے مطابق کترینہ کیف کے ترجمان نے اس بارے میں کہا ہے کہ لندن میں کترینہ کی منگنی نہیں ہوئی اس افواہ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
کترینہ اور رنبیر نے آج تک میڈیا یا اپنے دوستوں کے سامنے کھل کر اس بات کا اعتراف نہیں کیا ہے کہ وہ ایک ساتھ ہیں۔ جب کوئی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرے تو دونوں ہی برہم ہوجاتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment