Saturday 17 January 2015

تیل کی قیمتوں میں کمی، ایران کا بجٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران جس کی تیل درآمد ات پہلے ہی عالمی پابندیوں کا شکا رہیں رواں برس اپنے مالیاتی بجٹ کو تیل کی نئی قیمت 40ڈالر فی بیرل کے مطابق بنانے کیلئے بجٹ پر نظر ثانی کرنے جا رہا ہے جبکہ حکومت اور انڈسٹری کو توانائی بحران کا بھی سامنا ہے۔ 
ایرانی وزیر خزانہ علی تائیبنیا نے خبر رساں اداروں سے بات چیت میں بتایاکہ حکومت تیل کی قیمت کو 40 ڈالر فی بیرل فرض کر کے بجٹ میں ترمیم کر رہی ہے جبکہ پہلے بجٹ تیل کی قیمت 72ڈالر فی بیرل کے مطابق بنایا گیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کچھ منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہوں گے۔ 
اس سے پہلے دسمبر کو صدر حسن روحانی نے پارلیمانی اراکین کوبجٹ پیش کیا تھا جس کوتیل کی قیمت کو 72ڈالر فی بیرل کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔واضح رہے پچھلا ایرانی بجٹ تیل قیمت سو ڈالر فی بیرل کے مطابق تیار بنایا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment