آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر رائٹر بن گئے
میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنربچوں کیلئے ”کابوم کڈ “سیریز کے نام سے کہانیاں لکھ رہے ہیں ،جس کا مرکزی کردار ڈیوی وارنر ہے جو کرکٹ کا شیدائی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وا رنراب تک 4کہانیاں دی بگ سوئچ،پلیئنگ اپ ،کیپ اٹ ڈاو¿ن اور ہٹ فار سکس لکھ چکے ہیں۔کہانی کا مرکزی کردار ڈیوی سندہل فلیٹس میں ماں باپ کیساتھ رہتا ہے ،اس کا ایک بھائی سٹیو اور پالتوکتا سٹنکی ہے ،ڈیوی کا کلاس فیلومیکس بھی کرکٹ کا دیوانہ ہے۔وارنر کا کہنا ہے کہ یہ ایک دلچسپ تجربہ ہے اور میں اس میں اپنا بچپن بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں
No comments:
Post a Comment