عمران کے قافلے میں وزیراعلیٰ، سپیکر، وزراءاور ارکان کی گاڑیاں تھیں
پشاور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورہ آرمی پبلک سکول کے موقع پر سرکاری پروٹوکول پر انگلیاں اٹھنے لگی تاہم عمران خان کے قافلے میں وزیراعلیٰ، سپیکر، وزراءاور اراکین اسمبلی کی گاڑیاں موجود تھیں، پروٹوکول میں 11 گاڑیاں شامل تھیں، بدھ کے روز جب عمران خان نے آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا تو ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ریحام خان، جہانگیر ترین، وزیراعلیٰ پرویز خٹک، مرکزی رہنما نعیم الحق، سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزراءمشتاق غنی، عاطف خان، شاہ فرمان و ایم پی ایز تھے۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان ایک گاڑی میں سوار تھیں جبکہ دیگر علیحدہ علیحدہ گاڑیوں میں سوار تھے، قافلے میں کل 21 گاڑیاں تھیں جن میں 7 لینڈ کروزر، 4 ویگو، 4 جیپ، 4 پولیس و ٹریفک پولیس موبائل اور 2 موٹرکاریں تھیں، ان تمام میںپروٹوکول کی 11 گاڑیاں تھیں۔ رکن صوبائی اسمبلی زرین ضیاءنے بتایا کہ ان گاڑیوں میں تین وزرائ، وزیراعلیٰ اورپارٹی عہدیداران کی گاڑیاں بھی تھیں
No comments:
Post a Comment