Thursday 15 January 2015

یٹائرمنٹ کے بعد بھی کرکٹ نہیں چھوڑوں گا:یونس خان

لاہور(آئی اےن پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ ماہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں منعقدہ ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ احمد کی کارکردگی ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ ان کے پاس اچھی تکنیک، حوصلہ اور آگے بڑھنے کی لگن ہے۔
یونس نے کہا کہ وہ اپنے عروج پر کھیل کو خیر آباد کہیں گے۔میں سچن ٹنڈولکر کی طرح انتہائی عزت کے ساتھ جانا پسند کروں گا۔ میرے لیے عزت اور فخر بہت اہمیت رکھتے ہیں'۔انہوں نے بتایا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مینیجمنٹ، کوچنگ، سلیکشن یا کمنٹری کی صورت میں کرکٹ سے وابستہ رہنا چاہیں گے۔

No comments:

Post a Comment