Wednesday 14 January 2015

ایئرپورٹ حملہ کیس، کالعدم ٹی ٹی پی کے ملافضل اللہ اور شاہداللہ شاہد اشتہاری قرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹ حملہ کیس میں انسداددہشتگردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملافضل اللہ اور ترجمان شاہداللہ شاہد کو اشتہاری قراردیدیااور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اخبارات میں اشتہارشائع کرانے کاحکم دیدیا۔ 
تفصیلات کے مطابق 9جون 2014ءکے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے کیس کی سماعت انسداددہشتگردی کی عدالت نمبر تین میں ہوئی ۔ دوران سماعت پولیس نے تین گرفتار ملزموں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ ملافضل اللہ اور شاہداللہ شاہد سمیت دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہیں لیکن گرفتاری کاکوئی امکان نہیں ۔ 
عدالت نے ملزموں کا اشتہاری قراردیتے ہوئے اُن کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کو بحق سرکارضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے اور تین گرفتار ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مزید سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ۔

No comments:

Post a Comment