Monday, 19 January 2015

شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ کے اعلان پر نظر انداز کیوں کیا گیا ، حیران کن انکشاف

لاہور ( ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاہد خان آفریدی کو ریٹائرمنٹ کے اعلان پر نظر انداز کیے جانے کی حیران کن وجہ منظر عام پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے دورہ نیو زی لینڈ کے موقع پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آفریدی کو کرکٹ بورڈ پی سی بی کی وجہ سے اس لئے نظر انداز کیا جارہا ہے کیونکہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر بورڈ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ نے جان بوجھ کر شاہد خان آفریدی کے اس فیصلے کو نظر انداز کیا ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہانہوں نے سیریز سے قبل ہی ٹیم مینجمنٹ کو اس فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا لیکن اس معاملے کو محض ذاتی اناءکی خاطر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے پی سی بی نے مصباح کو ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد شایان شان انداز میں رخصت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا تھا تاہم شاہد آفریدی بورڈ کی انا ءکی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔جبکہ آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس رویے پر ناراضگی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment