Monday 19 January 2015

نقلی ہیرے کی پہچان کے پانچ طریقے

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) معمولی سے معمولی چیز کی خریداری کیلئے بھی اس کی کوالٹی پرکھنا ضروری ہے لیکن اگر آپ ہیرے جیسی قیمتی شے خرید رہے ہیں یا آپ کا کوئی عزیز اسے خرید رہا ہے تو یہ معلوم ہونا نہایت ضروری ہے کہ اصل اور نقل ہیرے میں کیا فرق ہوتا ہے۔
جواہرات اور خصوصاً ہیروں کی شہرت یافتہ ماہر Reyne Hirsch ہیرے کو پرکھنے کیلئے مندرجہ ذیل آسان گر بتاتی ہیں
1۔ہیرے کو مکر عدسے (اشیاءکو بڑا کر کے دکھانے والا عدسہ) سے دیکھیں۔ خالص ہیرا 100 فیصد بے عیب نہیں ہوتا۔ اگر ہیرا مکمل طور پر بے عیب اور صاف نظر آتا ہے تو اسے کسی ماہر کو ضرور دکھائیں۔ ہیرے کے کناروں کو غور سے دیکھیں۔ خالص ہیرے کے کنارے تیز دھار ہوتے ہیں جبکہ جعلی ہیرے کے کنارے قدرے گول ہوتے ہیں۔ اگر اسے سونا یا چاندی میں جڑا گیا ہے تو بھی یہ جعلی ہو سکتا ہے کیونکہ عام طور پر اتنے قیمتی پتھر کو سونے یا چاندی میں نہیں جڑا جاتا۔
2۔ہیرے کا شکار دنیا کی سخت ترین اشیاءمیں ہوتا ہے۔ اسے سینڈ پیپر (ریگ مار) سے رگڑیں۔ خالص ہیرے پر ہلکی سی خراش بھی نہیں آئے گی۔
3۔اگر آپ اس پر منہ سے نکلنے والی گرم سانس ڈالیں تو جعلی ہیرا عارضی طور پر دھندلا جائے گا جبکہ خالص ہیرا دھندلا نہیں سکتا کیونکہ یہ حرارت جذب نہیں کرتا۔
4۔ اصلی ہیرے کو روشنی میں رکھنے سے اس کے اندر سفید اور خاکستری روشنی منعس ہوتی نظر آتی ہے جبکہ باہر قوس قزح کے رنگ منعکس ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس جعلی ہیرے کے اندر قوس قزح کے متعدد رنگ نظر آتے ہیں۔
5۔اگر آپ خالص ہیرے کو اخبار کے اوبر رکھیں تو آپ کو اخبار کے الفاظ اس کے اندر سے نظر نہیں آئیں گے کیونکہ یہ روشنی کو منتشر کر دیتا ہے۔ اس کے برعکس نقلی ہیرے کے اندر سے حروف کا سیاہ رنگ نظر آتا ہے اور عین ممکن ہے کہ آپ کچھ حروف کو پڑھ بھی سکیں۔
*اگرچہ یہ تمام گر بہت ہی کارگر ہیں لیکن اس کے باوجود کسی ماہر سے مشورہ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment