Monday 12 January 2015

گوگل کی حیران کن پیشکش گفتگو میں بھی زبان کی تفریق ختم کر دی

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق گوگل بہت جلد ایسی سروس متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے دنیا بھر میں زبانوں کا فرق ختم ہو جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ کمپنی اپنی گوگل ٹرانسلیٹ،نامی موبائل ایپ کو اپ گریڈ کر رہی ہے اور بہت جلد یہ نہ صرف الفاظ بلکہ مختلف زبانوں میں آواز کا ترجمہ کر نے کی صلاحیت بھی رکھے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے مختلف زبانیں بولنے والے با آسانی آپس میں گفتگو کر سکے ۔
 
مثال کے طور پر اگر آپ چینی زبان میں بول رہے ہیں یا ٹی وی پر کسی اور زبان میں پروگرام جاری ہے تو جو کچھ بھی کیا جا رہا ہوگا، یہ موبائل ایپ آپ کی منتخب کر دہ زبان میں اس کا ترجمہ دکھائے گی۔گوگل نے اخبار کو بتایا کہ اس کی ایپ10 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ کی جا چکی ہے اور ان میں سے بیشتر صارفین نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سروس کا آغاز کب سے کیا جائے گا

No comments:

Post a Comment