Monday 12 January 2015

شادی کا انتہائی انمول فائدہ سائنس نے بھی تسلیم کر لیا

اوٹاوہ(نیوزڈیسک)اکثر غیر شادی شدہ افراد کہتے ہیں کہ وہ شادی نہ کرکے زیادہ خوش ہیں لیکن اب سائنسی تحقیق نے اس بات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ شادی کرتے ہیں وہ زیادہ خوش و خرم زندگی گزارتے ہیں جبکہ غیر شادی شدہ لوگ کوئی خاص خوش نہیں ہوتے۔

کینیڈا کی National Bureau of Economic Researchنے برٹش ہاﺅس ہولڈ پینل سروے اور گیلپ ورلڈ پول کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ شادی شدہ جوڑے ابتدائی دنوں میں ہنی مون مناکر اور دیگر خوشیوں سے لطف اندوز ہو کر ذہنی دباﺅ سے دور رہتے ہیںجبکہ والدین کی دیکھ بھال اور بچوں کی نشوونما میں وہ کافی اچھا وقت بیتاتے ہیں جس سے ان پر پریشر کم رہتا ہے۔کینیڈین تحقیق کار شاﺅن گرور کا کہنا ہے کہ درمیانی عمر میں بہت زیادہ ذہنی تناﺅ ہوتا ہے اور ان حالات میں کسی سے بات کرکے یہ تناﺅ کم ہوتا ہے لہذا شادی شدہ لوگ اپنے جیون ساتھی سے یہ باتیں شئیر کرکے کافی خوش رہتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جو جوڑے آپس میں بہترین دوستوں کی طرح رہتے ہیں ان کی خوشی کا لیول زیادہ رہتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان دل سے بھی اس رشتے کو نبھانے کا خواہش مند ہو۔

No comments:

Post a Comment