مسلمان تویونہی بدنام ہیں ، مغرب میں دہشت گردی کے94 فیصد واقعات میں غیر مسلم ملوث تھے: ایف بی آئی
اسلام آباد(آن لائن)مغربی ممالک میں عمومی طورپر مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے اوراُنہیں مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے جبکہ یورپ اور امریکہ میں دہشت گردی کے اکثر واقعات کے تانے بانے غیر مسلموں سے ملتے ہیں۔
ایف بی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق 1980ءسے 2005ءتک دہشت گردی کے 94 فیصد واقعات میں غیر مسلم ملوث تھے۔ 2014ءکی ایک اور مطالعاتی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد اس دہشت گردی جس میں مسلمان ملوث قرار دیئے گئے میں صرف 37 امریکیوں کی جانیں گئیں جبکہ اس دوران 1 لاکھ 90 ہزار امریکی مارے گئے۔ 2013ءمیں بچوں کے ہاتھوں 5 امریکی مارے گئے۔
امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق صرف 2013ءمیں یہودی آباد کاروں کی طرف سے دہشت گردی کے 399 اقدام کئے گئے۔ کئی مسجدوں اور گرجا گھروں کو مسمار کیا گیا۔ فرانس کی علیحدگی پسند تنظیم ایف ایل این سی نے جزیرہ کورسیگا کو فرانس سے الگ کرنے کے لئے فرانس کے شہروں کے پولیس سٹیشنوں پر دسمبر 2013ءمیں مسلسل راکٹ حملے کئے۔
No comments:
Post a Comment