محبوب کی شادی میں لڑکی کا ہنگامہ ،ہار توڑ دیے ،بلیڈ سے خودکو بھی زخمی کرلیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)محبوب کسی اور سے شادی کرنے چلا تو لڑکی نے عین بارات کے وقت پہنچ کر اودھم مچا دیا اورلڑکے اور باپ نے دونوں کی دھلائی کرکے لڑکی کو دھکے دے کر نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق کامونکی کے محلہ سلامت پورہ میں ملک مبارک کے بیٹے یونس کی شادی کے سلسلہ میں صبح کے وقت سلامیاں دینے کی رسم جاری تھی اور بارات روانگی سے کے لیے تیارتھی کہ اچانک دوشیزہ نے گھر میں داخل ہو کر دولہا یونس کے گلے پڑے ہار توڑ دیئے اور تھپڑوں اور جوتوں سے اس کی پٹائی شروع کر دی اسی دوران اچانک اس نے بلیڈ نکال لیا اور اپنے بازوﺅں پر مار لیا خود کو زخمی کرنے کے بعد یونس کے چہرے پر بلیڈ سے حملہ کردیا تو عین موقع پر باراتیوں نے بچ بچاﺅ کروایا۔جب دولہا کے باپ نے سارا ماجرا سناتودولہا اور اس کی آشنا کی پٹائی کر دی دھکے دے کر گھر سے نکال دیا اور اپنے بیٹے یونس کو بارات لے کر ناروال چل دیا بارات کو جاتے دیکھ کر لڑکی نے پیچھے آنے کی دھمکی دی تو اہل خانہ گھروں کو تالے لگا کر غائب ہو گئے۔
No comments:
Post a Comment