Thursday 15 January 2015

پولیس شہداءکے بچوں کو مفت تعلیم دینے ، نوکریوں کا اعلان ، شہادت عظیم رتبہ ہے : آصف علی زرداری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شہادت عظیم رتبہ ہے ، شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاءکی تمام ضروریات پوری کریں گے ،بچوں کو مفت تعلیم اور نوکریاں دیں گے، اگر کوئی شہادت سے ڈرتاہے تو مجھے اس پر شک ہے ، مراعات ملنے میں تاخیر کی وجہ مناسب معلومات کا رجسٹرڈ نہ ہوناتھا۔
کراچی میں شہداءکے ورثاءکی امداد اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شہادت عظیم رتبہ ہے ، پیپلزپارٹی میں بے شمار شہادتیں ہوئی ،ہم نظریاتی جنگ لڑرہے ہیں ، کوئی ہم پر اپنی سوچ مسلط نہیں کرسکتا، دہشتگردوں کی سوچ کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے ۔ 
اُنہوں نے شہہید کانسٹیبل محمد مٹھو کے ورثاءکو تاخیر سے امدادی ملنے پر معذرت کی اور شہید کانسٹیبل دیدارعلی کے ورثاءکو نوکری دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر شہداءکے بچوں کو نوکری نہیں ملتی تو آئی جی سندھ حکم جاری کریں ۔اُنہوں نے شہداءکے بچوں کو ’زیبسٹ‘ میں مفت تعلیم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں ، کبھی تنہانہیں ہونے دوں گا، بہادرنوجوانوں کو سلام پیش کرتاہوں ۔

No comments:

Post a Comment