Saturday, 17 January 2015
دو ماہ کے بچے کو بلی نے سردی میں مرنے سے بچالیا
اوبننسک (ویب ڈیسک) روس میں ایک بلی نے دو ماہ کے لاوارث بچے کو سردی میں گھنٹوں موسم کی شدت سے بچا کر اس کی جان بچالی۔ روس کے شہر اوبننسک میں ایک اپارٹمنٹ میں رہنے والی آوارہ بلی نے ایک روتے ہوئے بچے کو دیکھا تو اسے اپنے کارڈ بورڈ میں بنے ”گھر“ کے ”بستر“ میں لے گئی۔ بلی جسے ”ماشا“ کا نام دیا گیا ہے، بچے کی جان بچانے پر ”ہیروئن“ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ واقعہ دس جنوری کو پیش آیا جب بلی ماشا نے ایک بچے کے رونے کی آواز سنی تو اسے اٹھا کر اپنے ٹھکانے میں لے گئی اور اپنے پاس موجود کچھ کپڑے جو اپارٹمنٹ بلڈنگ کے لوگوں نے بلی کی مدد کیلئے رکھے تھے اس بچے کے گرد لپیٹ دئیے اور خون جما دینے والی سردی میں اسے گرم رکھا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment