Tuesday 13 January 2015

عورت مرد کے بغیر نامکمل ‘اصل مقام شوہر کا گھر ہے ‘ گلوکارہ عینی

لاہو ر (این این آئی ) معروف پاپ گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ عورت مرد کے بغیر نامکمل ہوتی ہے او رعورت کا اصل مقام اس کے شوہر کا گھر ہوتا ہے ، خد انے مجھے پھر سے محبت کرنے والا شوہر عطا کیا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزاررہی ہوں ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہیں ، میرے شوہر کو گلوکار ی پر کوئی اعتراض نہیں او روہ مجھ پربھرپور اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت بندھن ہے فی الحال چھٹیاں گزارہی ہوں اور بہت جلد اپنے اپنے میوزک البم پر باقاعدہ کام کا آغاز کردوں گی جس کیلئے بڑی پر امید ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کا میوزک ترتیب دیا جاتاہے ہمارے سینئر گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آوازوں سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے

No comments:

Post a Comment