Thursday 15 January 2015

ایک سالہ بچے کی دبئی میں لاٹری لگ گئی ، قسمت سنور گئی

دبئی سٹی ( نیوز ڈیسک ) قسمت کا کمال یہ ہے کہ یہ کسی پر بھی کسی بھی وقت مہربان ہو سکتی ہے اور یہاں تک کہ ایک سال کے بچے کی ننھی ہتھیلی پر چپکے سے دمکتا ہوا ہیرا بھی رکھ سکتی ہے۔دبئی کے سالانہ شاپنگ فیسٹیول میں نہاس نامی شخص اور ان کی اہلیہ نے کچھ خریداری کی جس کے بعد انہیں قرعہ اندازی کا کوپن ملا جو انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے نبیل کے نام پر لیا۔ 
نہاس کہتے ہیں کہ انہیں گھر پر فون موصول ہوا تو یقین ہی نہ آیا کہ قرعہ اندازی میں ان کا ایک قیراط کا ہیرا نکل آیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ یہ سب ننھے نبیل کی خوش قسمتی کی وجہ سے ہوا ہے ۔
دبئی فیسٹیول یکم فروری تک جاری رہے گا اور اس دوران 5 ہیروں کے علاوہ 10 کلو سونے کے دو انعام جبکہ 20 کلو سونے کا گرینڈ انعام بھی نکالا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment