Sunday 18 January 2015

عامر خان کی فلم’پی کے‘ کے پیچھے مولانا طارق جمیل کا لیکچر مخفی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بالی ووڈاداکارعامر خان اور مولانا طارق جمیل کی حجاز مقدس میں ملاقاتیں اور عامر خان کے متاثر ہونے کی باتیں زبان زدعام ہیں جبکہ بالی ووڈ سمیت بیشترممالک میں دھوم مچانیوالی عامر خان کی فلم’پی کے‘ کے پیچھے بھی مولاناطارق جمیل کا لیکچر مخفی دکھائی دیتاہے ۔مولانا طارق جمیل خود بتاچکے ہیں کہ ملاقاتوں کے بعد سے ٹیلی فونک رابطہ بھی رہتاہے ۔ 
سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ایک ویڈیو میں مولاناطارق جمیل کا کہناتھاکہ اللہ تعالیٰ اتنا دور ہے کہ دیکھنا چاہو تو آنکھ دیکھ نہیں سکتی لیکن اللہ تعالی ہماری شہہ رگ سے زیادہ ہمارے قریب ہے،خود اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں تو مجھے پکار ،جواب دوں گا، پکارناسیکھ لے بس۔وضاحت کرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ تم نمبر ہی غلط ملاﺅ تو ہیلو کہاں سے ہوگا؟تم نمبرصحیح ملاﺅ ساتوں آسمان کے دروازے کھل جائیں گے تمہاری گھنٹیوں یعنی لبیک کی صداﺅں سے کائنات گونج اٹھے گی ،بس نمبر صحیح ملاﺅاور وہ نمبر کیاہے ؟ محمد ﷺ اور یہ نمبر خود اللہ تعالی نے دیاہے ،
یہ نمبر ملاﺅاور پھراللہ کو پکارو اور دیکھو کہ وہ لبیک کیسے کہتے ہیں ۔
دوسری طرف فلم کے ڈائیلاگ بھی کچھ اس طرح کے ہیں جب عامر خان کہتاہے کہ ’ہم سمجھ گیا کوئی پھرکی لے رہا ہے،بھگوان کو جو ٹیلی فون لگاتا ہے منڈی اوپر کرکے ، وہ رانگ نمبر لگا رہا ہے،ہم سمجھ گیا کہ اس گولہ کا بھگوان سے بات کرنے کا سسٹم ٹوٹل۔۔۔( خراب) ہوچکا ہے،سب منیجر کا کال رانگ نمبر پر جارہا ہے،اگر یہ صحیح نمبر ہوتا تو بھگوان کہتا کہ اس گولہ پر اتنا بچہ بھوکا مرتا ہے دودھ ان کو پلاﺅ میرے پر کیوں ڈال رہے ہو؟یہ سب رانگ نمبر ہے۔

No comments:

Post a Comment