نئی دہلی (نیوز ڈیسک) عامر خان نے فلمی میدان میں تو جھنڈے گاڑے ہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ سماجی مسائل کے خاتمے کے لئے بھی ہمیشہ ہی سرگرم رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نئے سال کے آغاز پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام کھلا خط لکھا ہے جو اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ میں شائع ہوا ہے۔ عامر خان بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہتے ہیں کہ چند مواقع ایسے آتے ہیں جو تاریخ میں اہم موڑ بن جاتے ہیں۔ ہمارے خیال میں 2015ءایسا ہی ایک موقع ہے۔
ہمارے پاس موقع ہے کہ آپ کیلئے ایسا راستہ اپنائیں جو ہمارا مستقبل محفوظ بنادے اور دیگر قوموں کیلئے مشعل راہ بن جائے۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ آپ تاریخ کے کس طرف کھڑا ہوناچاہتے ہیں۔ مزید یہ کہ تعلیم سے محروم بچیاں، سہولیات، صحت سے محروم حاملہ خواتین، نوکری سے محروم نوجوان سب آپ کی طر ف دیکھ رہے ہیں اور آپ کے پاس ان کی امیدوں پر پورا اترنے کا موقع ہے۔ ترقی ضروری ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کا ادراک بھی ضروری ہے کہ ترقی کا راستہ ایسا ہو جس میں تسلسل ہو اور یہ ماحول کی آلودگی کا باعث نہ بنے۔ عامر خان کے مطابق رواں برس اقوام متحدہ کے دو اہم ترین ”سمٹ“ ہوں گے۔
ایک میں غربت کے خاتمے کیلئے نئے اہداف مقرر کئے جائیں گے جبکہ دوسرے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہماری فلاح کی قیمت ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کی بربادی کی صورت میں نہ چکانی پڑے۔ عامر خان کے مطابق ان اہم ترین موضوعات پر دنیا کا کوئی رہنما اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا نہیں کررہا۔ وہ مودی سے کہتے ہیں کہ بجائے۔ نیند میں چلتے ہوئے بربادی کی طرف جانے کے، آپ کو چاہے کہ آپ تبدیلی کا نشانہ نہیں اور لوگون کی رہنمائی کریں۔ 2015ءمیں کئے جانے والے اقدامات دنیا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے لہٰذا برائے مہربانی درست راستے کا انتخاب کیجئے۔

No comments:
Post a Comment