Tuesday 13 January 2015

حمزہ شہباز نے عمران خان کے بھانجے کو اہم ذمہ داری سونپنے کی سفارش کردی ،وزیر اعلی ٰ تذبذب کا شکار

لاہور(سعید چودھری )حمزہ شہباز کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی طرف سے پنجاب میں نئے لاءافسروں کے تقرر کے لئے بھیجی گئی سفارشات کی سمری وزیر اعلی ہاﺅس میں اس بناءپرروک لی گئی ہے کہ مجوزہ لاءافسروں میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حقیقی بھانجے کا نام بھی شامل ہے ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف، سابق ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث احمد ،وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری امداد بوسال اور سابق ایڈووکیٹ جنرل مصطفی رمدے پر مشتمل کمیٹی نے پنجاب میں ایک نئے ایڈیشنل اور تین اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل کے تقرر کے لئے راشد حفیظ ، عثمان منٹو، رانا کامران اور احمد حسن خان کے نام تجویز کرکے سمری وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو بھجوائی تھی ۔ذرائع کے مطابق یہ بات علم میں آنے کے بعد کہ احمد حسن خان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حقیقی بھانجے ہیں ،سردست ان سفارشات پر عمل درآمد روک لیا گیا ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ احمد حسن خان کی بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعیناتی سے منفی سیاسی اثرات تو مرتب نہیں ہوں گے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے اسی ہفتے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

No comments:

Post a Comment