Friday 16 January 2015

اٹلی میں 7 ہفتوں تک مردہ خاتون کو مصنوعی طور پر زندہ رکھ کر ’’ بچے کی پیدائش ‘‘ کا پہلا کامیاب تجربہ

اٹلی میں ایک خاتون نے اپنی موت کے 7 ہفتے بعد بچے کو جنم دیا ۔ اطالوی طبی ماہر نے برین ہیمرج کے بعد ہسپتال لائی جانے والی خاتون کو 7 ہفتوں تک مشینوں کے ذریعے زندہ رکھا ، جو طبی تاریخ میں اتنے طویل عرصے تک مردہ انسان کو زندہ رکھنے کا ایک کامیاب تجربہ ہے ۔ اس سے قبل امریکہ میں بھی ماہرین اس قسم کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں ،تاہم اس میں ایک امریکی خاتون کو محض چند روز تک زندہ رکھا گیا تھا ۔ معروف عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ روز اٹلی میں ماہرین نے طبّی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ اطالوی شہر ’’ میلان ‘‘ کے معروف ہسپتال ’’ سان رافیل ‘‘ میں رواں برس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک خاتون کو لایا گیا تھا ۔ جس کا دماغ برین ہیمرج کی وجہ سے ناکارہ ہوگیا تھا ۔





No comments:

Post a Comment