Thursday 15 January 2015

ساکشی مہاراج کو 4 بچے پیدا کرنے کا بیان مہنگا پڑگیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) متنازع ہندو رہنماءساکشی مہاراج کو چار بچے پیدا کرنے کا بیان کافی مہنگا پڑ رہا ہے۔ بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج نے ہندو دھرم بچانے کیلئے خواتین کو چار بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر میڈیا نے ان کا ناک میں دم کرڈالا اور انہیں اپنی جان چھڑانا مشکل نظر آرہی ہے۔ 
اپوزیشن نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وطن دشمن قرار دے ڈالا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں لوگوں کو سر چھپانے کیلئے جگہ نہیں مل رہی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ساکشی مہاراج نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ 10 بیویاں اور 40 بچوں والی سوچ بھارت میں کار آمد نہیں لیکن ہندو دھرم کی حفاظت کے لئے ہر ہندوستانی عورت کو کم از کم 4 بچے پیدا کرنا ضروری ہے۔

No comments:

Post a Comment