Monday, 12 January 2015

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 17افرادجاں بحق

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں زہریلی شراب پینے سے کم ازکم 17افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 122افرادکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ حکام کے مطابق 200سے زائد افراد لکھنو کے مضافات میں کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے اور غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی ہے ۔ حکام کاکہناتھاکہ ہسپتال داخل کرائے گئے 14افراد کی حالت تشویشناک ہے اور کچھ کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی ہے ۔ 
پولیس کے مطابق 200ملی لیٹر کے کین بیچنے والے دکاندار کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔

No comments:

Post a Comment