Friday 16 January 2015

پی پی 160 میں دھاندلی ثابت، 25 ہزار بوگس ووٹوں کا انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 میں دھاندلی کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں اور تحقیقات کرنے والے کمیشن نے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے 25ہزار ووٹوں کو بوگس قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر کامیاب قرار پائے تھے تاہمتحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ان کے مخالف امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے ان پر دھاندلی کے الزمات لگا کر انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔ انتخابی ٹربیونل کے حکم پر قائم تحقیقاتی کمیشن نے دھاندلی سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جو پیر کے روز ٹربیونل کے روبرو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 71پولنگ سٹیشنوں میں فارم نمبر 15 سرے سے موجود ہی ہیں اور چار پولنگ سٹیشنوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ اس کے علاوہ کئی پولنگ سٹیشنوں میں ووٹرز کے انگوٹھے کے نشانات بھی موجود نہیں۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ٹربیونل حتمی فیصلہ سنائے گا

No comments:

Post a Comment