Friday, 16 January 2015

سعودی حکومت سے ہر ہفتے کوڑے کھانے والا شخص کی بیگم کی درد بھری اپیل

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 10 سال قید اور 1000 کوڑوں کی سزا پانے والے بلا گر رائف بداوی کی اہلیہ نے اپنے خاوند کی سزا کو اسے دھیرے دھیرے موت کی طرف لے جانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ انصاف حیدر اپنے خاوند کی گرفتاری کے بعد سعودی عرب سے نکل گئی تھیں اور آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں۔ رائف بداوی کو 50 کوڑے فی ہفتہ لگائے جانے کا فیصلہ کیاگیا جس کے بعد گزشتہ جمعہ انہیں جدہ کے ایک مشہور چوک میں 50 کوڑے لگائے گئے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انصاف کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند اس سزا کے متحمل نہیں ہوسکتے اور یہ ان کے قتل کے مترادف ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ ان کی تین بیٹیاں اب تک تو والد کی سزا سے بے خبر تھیں مگر اب چونکہ کوڑوں کی سزا کی ویڈیو انٹرنیٹ پر دستیاب ہے تو انہوں نے بچیوں کے سکول سے مشورے کے بعد انہیں حقیقت بتادی ہے۔ رائف بداوی کو ایک بلاگ "Free Saudi Liverals" لکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا انہیں ریاست اور ریاستی اکابرین کے خلاف لکھنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ رائف کا موقف ہے کہ انہوں نے محض انسانی حقوق کے حق میں لکھا اور مذہب یا ریاست کے خلاف لکھنے کا الزام بے بنیاد ہے۔

No comments:

Post a Comment