Thursday 15 January 2015

توہین رسالت، فیس بک پر سول سوسائٹی کے بعض نمائندوں کے ریمارکس پر تحقیقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تھانہ آبپارہ پولیس نے سول سوسائٹی کے چند نمائندوں کی جانب سے فیس بک پر رسول کرم اور حضرت عائشہؓ کے متعلق دئیے گئے ریمارکس پر تحقیقات شروع کرردی ہیں۔ مقامی اخبار نئی بات کے مطابق تحقیقات سب انسپکٹر اکبر کررہے ہیں اور اس سلسلے میں قاری عبدالوحید (جنرل سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت) اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ پولیس سے رابطہ کیا اور سول سوسائٹی کے رکن جبران ناصر سمیت ان کی ساتھی علیشبازرمین کے خلاف تھانہ آبپارہ میں تحریری درخواست دی۔
جس پر تھانہ آبپارہ پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے انہوں نے جبران ناصر، علیشبا زرمین سمیت سول سوسائٹی کے متعدد اہم اراکین کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا ہے اور ان کے آئی پی ایڈریس حاصل کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ آئی پی ایڈریس ثابت ہونے پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کئے جانے اور علیشبا زرمین کی گرفتاری کا امکان ہے۔

No comments:

Post a Comment