Sunday, 18 January 2015

بغیر ڈرائیور کے گاڑی میں عام لوگ کب بیٹھیں گے، گوگل نے بتادیا

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ڈرائیور کے بغیر خود کار طریقے سے چلنے والی گوگل کی کار نے ایک اور ہم مرحلہ طے کر لیا ہے اور سڑکوں پر طویل فاصلے کے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد اب یہ کار مسافروں کو بٹھا کر چلنے کیلئے بھی تیار ہے۔ گوگل کے خود کار کاروں کے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرس ارمسن کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ تقریباً دو سال کے عرصہ میں لوگوں کو ایسی کار فراہم کر دی جائے کہ جو خود ڈرائیونگ کرے اور مسافر صرف اسے منزل بنا کر سکون سے بیٹھے رہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ طویل آزمائشی مرحلے کے دوران ان کی کاریں بغیر ڈرائیور کے چلتے ہوئے ٹریفک سے بھرپور علاقوں میں 7 لاکھ میل کا مجموعی فاصلہ طے کر چکی ہیں اور اس دوران ان کاروں نے ایک بھی حادثہ نہیں کیا۔ گوگل کی بغیر ڈرائیور کار میں سٹیئرنگ وہیل یا پیڈل نہیں ہیں اور ریاست کیلیفورنیا کے قانون کے مطابق بغیر ڈرائیور کاروں میں بھی یہ چیزیں ضروری قرار دی گئی ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ ان کاروں کیلئے ٹریفک کے نشانات اور علامات پڑھنے والے طاقتور سینسر اور تمام سسٹم کو کنٹرول اور اس کا تجزیہ کرنے والا بہترین سافٹ وئیر بھی بنایا جا رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment