Saturday 17 January 2015

گوگل گلاس کی موت ہو گئی

نیویارک (نیوز ڈیسک) گوگل کا سمارٹ ترین کمپیوٹر ”گوگل گلاس“ جسے ایک چشمے کی صورت میں بنایا گیا تھا بہت توجہ اک مرکز رہنے کے بعد اب ایسا ناکام ہوا ہے کہ کمپنی نے اس پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ں
”گوگل گلاس“ ایک ایسا چشمہ ہے جس میں کمپیوٹر کی طرح مختلف قسم کے پروگرام چلائے جاسکتے ہیں اور اس کے عدسوں میں تصاویر وغیرہ نظر آتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر صارفین کی شکایت تھی کہ یہ پراڈکٹ انہیں بالکل متاثر نہیں کرپائی۔ اس کے استعمال کو آسان اور خوشگوار قرار نہیں دیا گیا اور ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اکثر صارفین نے اس کی خریداری کے بعد مایوس ہوکر اس کا استعمال بند کردیا۔ اس پراڈکٹ کا استعمال کرنے والوں کو طنزیہ طور پر ”گلاس ہول“ بھی کہا جانے لگا ہے۔ گوگل نے برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ کو بتایا کہ اگلے ہفتے سے اس پراڈکٹ کیلئے نئے آرڈر لینا بند کردئیے جائیں گے۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں انٹیل کمپنی کا ہارڈویئر استعمال کرکے ”گوگل گلاس“ کا جدید ماڈل متعار ف کروایا جائے

No comments:

Post a Comment