Sunday 18 January 2015

سبحان اللہ!درخت کی شاخوں پر بنانے والے کا نام

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی اخبار ”سبق“ کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے ”احصاء“ کے رہائشی ”جبرالمری“ نے کئی سال بعد اپنے گھر کے پچھلے حصے میں لگے درخت سے اضافی شاخیں ہٹانے کا فیصلہ کیا تو ایک شاخ کی ساخت دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ اس کھجور کے درخت کی ایک شاخ باقی تمام شاخوں سے مختلف تھی اور اس کے مختلف حصے کچھ اس طرح سے آپس میں جڑے ہوئے تھے کہ معلوم ہوتا ہے جیسے ہر ٹہنی پر اللہ کا نام لکھا ہوا ہے۔
سعودی شہری کے مطابق اسے یہ شاخ دیکھ کر بے حد حیرت ہوئی لہٰذا اس نے اس کی تصاویر کھینچ کر رکھ لیں اور شاخ کو بھی محفوظ کر لیا جو بھی آدمی یہ شاخ دیکھنا چاہے وہ آکے دیکھ سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment