Saturday, 17 January 2015

انٹیل نے کمپیوٹر کا سب سے چھوٹا ورژن مارکیٹ میں متعارف کرا دیا

یویارک : یو ایس بی ڈیوائس میں کمپیوٹر متعارف کرادیا گیا ہے۔انٹیل نے ایک کمپیوٹ اسٹک متعارف کرائی ہے، یہ کمپیوٹ اسٹک یعنی پورٹیبل یو ایس بی اسٹک میں کواڈ کور ایٹم پراسیسر، بتیس جی بی میموری، ٹو جی بی ریم، وائی فائی اور بلو ٹوتھ شامل ہیں۔اگر اسے ایچ ڈی ایم آئی مانیٹر کے ساتھ لگادیا جائے تو پورا کمپیوٹر مکمل ہوجاتا ہے۔ اگر اسے ٹی وی میں لگایا جائے تب بھی اس پر ویڈیو اور فوٹو دیکھے جاسکتے ہیں۔کمپیوٹ اسٹک کا ایک ورژن لینکس کے ساتھ بھی دستیاب ہے مگر اس میں ریم 1 جی بی ہے، کمپیوٹ سٹک کا سائز بالکل گوگل کے کروم کاسٹ جتنا ہے، اس پر بہت ساری ایپلی کیشن استعمال کی جاسکتی ہیں۔اس سے پہلے امریکہ میں انٹل کمپنی نے بٹن کے سائز جتنا حیرت انگیز انٹل کیوری نامی پروسیسر متعارف کرا دیا ہے، انٹیل ایڈیسن سے بھی چھوٹا بٹن کے سائز کا یہ پروسیسر اس سال کے وسط میں دستیاب ہوگا۔

No comments:

Post a Comment