Monday 19 January 2015

سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین کےلئے انتہائی بری خبر

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک بلاگر کو 1,000 کوڑوں کی سزا کے بعد اب سوشل میڈیا پر پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے اور مقامی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر اور فیس بک جیسی ویب سائٹوں کو بند کیا جا سکتا ہے۔ نیوز ویب سائٹ Emirates247.com کے مطابق وزیر برائے انفارمیشن و کلچر عبدالعزیز الحریری کا کہنا ہے کہ مقامی اخباروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے تجاویز دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت نے سوشل میڈیا کی ریگولیشن کیلئے ایک سٹڈی کا آغا کر دیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ عمل مملکت میں نئے میڈیا کو بہتر یرطیقے سے استعمال کرنے کیلئے قواعد و ضوابط تیار کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ وزارت کا موقف ہے کہ یہ اقدامات عوام الناس کے حقوق اور پرائیویسی کے تحفظ کیلئے کئے جا رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment