Saturday, 17 January 2015

سلمان خان کے بھائی نے بہنوئی کے بارے میں وضاحت کر دی

ممبئی(نیوزڈیسک)سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے کہا ہے کہ ان کا یا’خان فیملی ‘کا آرپیتا کے شوہر آیوش شرما کوفلم میں لانچ کرنے کا کوئی بھی ارادہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آیوش کی شادی آرپیتا سے ہو چکی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کے خاندان کا ارادہ ہے کہ وہ اسے کسی فلم میں لانچ کریں۔انہوں نے کہا کہ آیوش چاہتا ہے کہ وہ خود ہی فلموں میں اپنا لوہا منوائے اور اگر انہیں کسی فلم کے لئے اس کی ضرورت ہوگی تو وہ اس سے رابطہ کرلیں گے۔
اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ خان فیملی آیوش کو کسی فلم میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ارباز خان جو ایکٹنگ چھوڑ کر فلمسازی کی طرف آگئے تھے نے دوبارہ اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ دوبارہ اداکاری شروع کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment