Monday, 19 January 2015
فیس بُک آپ کو آپ کے قریبی دوستوں سے بھی زیادہ جانتا ہے
ایک کمپیوٹر پروگرام جو دراصل فیس بُک پر آپ کے لائکس کا تجزیہ کرتا ہے، وہ ممکنہ طور پر آپ کی شخصیت کو آپ کے قریب ترین دوست یا خاندان کے کسی فرد سے بھی زیادہ جانتا ہے۔ یہ بات ایک نئی تحقیق سے سامنے آئی ہے۔پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘ میں پیر 12 جنوری کو شائع ہونے والی یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیمبرج اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی طرف سے کی گئی۔اس تحقیق کے مصنفین کے مطابق ڈیٹا کے تجزیے کے ذریعے کمپیوٹرز لوگوں کی شخصیت اور ان کے نفسیاتی خواص کے بارے میں زیادہ بہتر اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس تحقیق کے مصنف اور کیمبرج یونیورسٹی کے سائیکومیٹرک سنٹر سے وابستہ وو یویو Wu Youyou کہتے ہیں، ’’مستبقل میں کمپیوٹرز ہمارے نفسیاتی خواص کا زیادہ بہتر اندازہ لگاتے ہوئے ان کے مطابق ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔ اس طرح جذباتی حوالے سے ذہانت رکھنے والی اور سماجی حوالے سے مہارت رکھنے والی مشینوں کی راہ ہموار ہو گی۔‘‘خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس تحقیق کے نتائج سے پرائیویسی سے متعلق تحفظات بھی سامنے آئے ہیں، جن کی بنیاد پر مصنفین نے ایسی پالیسیاں اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جن کے ذریعے صارفین کو اپنے ڈجیٹیل معاملات پر مکمل اختیار حاصل ہو۔اس اسٹڈی کے لیے فیس بُک استعمال کرنے والے 86,220 رضاکاروں پر مشتمل ایک سیمپل استعمال کیا گیا۔ ان رضاکاروں سے کہا گیا کہ وہ ’مائی پرسنیلیٹی‘ نامی ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے شخصیت سے متعلق 100 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ پُر کریں۔ ان افراد نے محققین کو اس بات کی اجازت بھی دی کہ وہ فیس بُک پر ان کی جانب سے کیے گئے لائکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment