Friday 16 January 2015

داعش کی جانب سے خاتون کو خوفناک سزا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں شدت پسندوں کے غلبے کے بعد ہر روز وحشت ناک مناظر دنیا کے سامنے آتے رہے ہیں لیکن حال ہی میں ایک خاتون کو جس بے دردی سے سینکڑوں تماشائیوں کے سامنے قتل کیا گیا ہے اس کی یقینا کوئی مثال نہیں ملتی۔ برطانوی اخبار ”مرر“ کے مطابق یہ المناک واقعہ شامی شہر ادلیب میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر القاعدہ سے متعلق ”جماعت النصرہ“ کے جنگجو ایک خاتون کو بدکرداری کے الزامات کے تحت سزا دینے کیلئے شہر کے ایک معروف چوک میں لے آئے۔
انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعہ پوش خاتون کو درجن بھر مسلح جنگجوﺅں نے گھیر رکھا ہے۔ ان کا لیڈر ہجوم کے سامنے خاتون کا جرم بیان کرتا ہے اور مختصر خطاب کرتا ہے جس کے بعد خاتون کو زمین پر بیٹھنے کا حکم دیا جاتا ہے۔پشت پر بندھے ہاتھوں کے ساتھ خاتون جان بخشی کی فریاد کرتے ہوئے بیٹھتی نظر آتی ہے۔ اس کی رحم کی فریاد کو ان سنی کرتے ہوئے ایک جنگجو خاتون کے سرکا نشانہ لے کر گولی چلاتا ہے اور سربازار اس مظوم کا لاشہ تڑپتا نظر آتا ہے۔ اخبار کے مطابق یہ منظر اس قدر دہشت ناک ہے کہ داعش کے جنگجوﺅں نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ یہ کونسی شریعت ہے جس میں ایک لاچار خاتون کو سینکڑوں تماشائیوں کے سامنے لا کر اس کے سر میں گولی مار دی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment