Saturday 17 January 2015

سام سنگ کا وہ فون جس سے ایپل کو شدید غصہ آجائے گا

سیول (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے سمارٹ فون گلیکسی S6 کو شائقین کے سامنے لانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فون کی ٹیکنالوجی اور فیچرز ایسے ہوں گے کہ جن سے صارفین تو خوش ہوں گے لیکن مخالف کمپنی ایپل نہایت ناخوش ہو گی۔ 
ٹیکنالوجی ماہر گورڈن کیلی کہتے ہیں کہ سام سنگ اس فون میں ایپل کے IOS آپریٹنگ سسٹم کے کئی اہم فیچر نقل کر رہا ہے جن کے متعلق جان کر یقینا ایپل کو خوشی نہیں ہو گی۔ ان فیچرز میں سے اہم ترین درج ذیل ہیں۔
* فنگر پرنٹ ان لاک: صارف کی شناخت معلوم کرے گا اور فون کو کھولے گا۔ 
*ویری فائی سام سنگ اکاﺅنٹ: جب صارف سام سنگ سروسز میں خریداری کرتا ہے تو یہ فیچر اس کی شناخت کرتا ہے۔ 
*ویب سائن ان: اس کو استعمال کرتے ہوئے فنگر پرنٹ کے ذریعے ویب سائٹوں پر سائن ان کیا جا سکے گا۔ 
*پرائیویٹ موڈ: یہ سیکیورٹی کا بہترین ذریعہ ہو گا اور اس میں فنگر پرنٹ کو ان لاک میتھڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ 
*پے ود پے پال: اسے استعمال کرتے ہوئے PayPal اکاﺅنٹ کے ذریعے بلوں وغیرہ کی ادائیگی کی جا سکے گی اور اس میں بھی شناخت کیلئے فنگر پرنٹ کو استعمال کیا جا سکے گا۔

No comments:

Post a Comment