Thursday 15 January 2015

دنیاکا مہنگا ترین لباس جس کی قیمت 300 کروڑ روپے ہے

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر ایسے ہیروں، گاڑیوں اور جہازوں کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا کہ جن کی قیمت کروڑوں میں ہوتی ہے لیکن آپ شاید یہ جان کر حیران رہ جائیں کہ دنیا میں ایسے ملبوسات بنائے گئے ہیں جن کی قیمت کروڑوں توکیا اربوں میں ہے۔
ملائیشین ڈیزائنر فیض علی عبداللہ کی جانب سے 2009ءمیں تیار کردہ لباس دنیا کا مہنگا ترین لباس سمجھا جاتا ہے اور اس کی قیمت قریباً 3کروڑ ڈالر (300 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ یہ لباس 2009ءمیں ملائیشیا میں منعقد کئے جانے والے سٹائلو فیشن فیسٹیول کیلئے بنایا گیا تھا۔ یہ جوڑا ریشم اور شفون سے تیار کیا گیا اور اس میں 750 سے زائد ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے درمیان ناشپاتی کی شکل کے 70 قیراط کا ہیرا نصب ہے جبکہ اس میں 750سواروسکی کرسٹلز بھی استعمال کئے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ اسے مشرق وسطیٰ کے شاہی درباروں میں پیش کرنے کیلئے بنایا گیا تھا اور یہ حقیقتاً کوئی شہزادی ہی پہن سکتی ہے۔ اس کی قیمت اس قدر زیادہ ہونے کی بنیادی وجہ اس میں لگے ہیرے ہیں جن میں سے بیشتر بے حد نایاب اور بہترین کوالٹی کے ہیں۔

No comments:

Post a Comment